عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینئر سیاستدان غلام احمد بلور نے پارلمانی سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا۔
نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ پشاور والوں نے مجھے 5 دفعہ قومی اسمبلی بھجوایا، بے نظیر بھٹو سے 13ہزار کی لیڈ سے انتخابات جیتا تھا، میں کبھی انتخابات ہارا نہیں بلکہ ہروایا گیا ہوں۔
غلام بلور نے کہا کہ جن قوتوں کے میعار پر پورا نہیں اترتا، ان سے لڑ اور نہ ہی مقابلہ کر سکتے ہیں، بس ٹھیک ہے ہم پیچھے ہٹ جائیں گے، میرا بیٹا، بھائی، اور بھتیجا شہد ہوئے، مجھ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، یہی چاہتا ہوں کہ الیکشن کی سیاست چھوڑ دوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اٹھارویں ترمیم پاس کروائی، صوبوں کو حقوق دلوائے، عوام کی خدمت الیکشن کے بغیر بھی ہو سکتی ہے۔
سابق وفاقی وزیر غلام بلور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے متعلق کہا کہ علی امین صرف جامعات کی اراضی کیوں فروخت کرتے ہیں پوری یونیوسٹیوں کو بیچ دیں، ان کا لیڈ ایک سال سے جیل میں ہے، انھوں نے بیان دینے کے علاوہ کیا کیا ہے؟ اگر ورکر کو کال دیتے ہیں تو حالات جیسے بھی ہوں جلسہ کر کے بتائیں۔