پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے8 ستمبرکواسلام آبادمیں جلسےکی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی میں10سےزیادہ رہنماؤں کوشامل کیاگیا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے8ستمبرکیلئےجلسہ آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے،جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی میں10سےزیادہ رہنماؤں کوشامل کیاگیاوزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپورجلسہ آگنائزنگ کمیٹی کےسرپرست ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے ممبران میں علی اصغرخان،بلال اعجاز،تیمورملک جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل ہیں۔شعیب شاہین اورعامرمغل کوبھی جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل کیاگیا ہے،خالدخورشید،روبینہ شاہین اور ندیم بنٹی بھی جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی کاحصہ ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی جلسےکےمقام اورانتظامات کوحتمی شکل دےگی۔