بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے وکلا اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی ۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے 26 فروری کے فیصلے کے مطابق چھ وکلا اور چھ سیاسی رہنما ہفتے میں دو دن بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر سکتے ہیں ۔
تاہم جیل انتظامیہ کی جانب سےملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔
درخواستگزار اس وقت کسی بھی مقدمے میں سزا نہیں کاٹ رہے ، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقوقِ کی خلاف ورزی پر نوٹس لیتے ہوئے 26 فروری کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کی رپورٹ طلب کی جائے ۔
درخواست میں سیکرٹری داخلہ ، چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے ۔