اسٹیٹ بینک نےغیرملکی کمپنیوں کےمنافع باہرمنتقل کرنےکےاعدادوشمارجاری کردیئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق غیرملکی کمپنیوں نےجولائی میں14 کروڑ ڈالر کا منافع پاکستان سےاپنےممالک کوواپس بھیجاہے،جولائی2023 میں غیرملکی کمپنیوں نے2.16ارب ڈالر کا منافع پاکستان سےباہرمنتقل کیاتھا۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جاری کردہ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ جون کےمقابلےمیں جولائی میں منافع پاکستان سے باہر منتقلی میں 66 فیصدکمی آئی ہے ، جون2024 میں غیرملکی کمپنیوں نے41.5کروڑ ڈالر کا منافع پاکستان سےباہربھیجاتھا۔