بین الاقوامی دفاعی نمائش کے حوالے سے تقریب کا انعقاد 28 اگست کو کیا جائے گا۔
رواں برسوں میں پاکستان کی پبلک اور پرائیویٹ ڈیفنس انڈسٹریز نے دفاعی اور حربی سازوسامان کی تیاری میں انتہائی مہارت حاصل کی ہے جو ڈیفنس انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف اہم سنگ میل ہے
پاکستان کی ڈیفنس انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کیلئے وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار کے تحت ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (DEPO) ہر دو سال بعد کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار کا انعقاد کرتا ہے۔
اس نمائش میں نہ صرف پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ دفاعی سازوسامان کی نمائش کی جاتی ہے بلکہ دنیا بھر کی بڑی اور اہم دفاعی کمپنیاں بھی اپنے سازوسامان کی نمائش کرتی ہیں
رواں برس اس نمائش کا 12 واں ایڈیشن 19 تا 22 نومبر کراچی ایکسپو سنٹر میں منعقد ہوگا اس سلسلے میں 28 اگست کو ایک پروقار تقریب منعقد کی جائے گی
تقریب میں اعلیٰ حکومتی، سول عہدیدار، سفارتکار، چیمبرز آف کامرس کے صدور، تاجربرادری اور میڈیا سے منسلک افراد شرکت کرینگے