لاہورمیں فضائی آلودگی کا سبب بننے والی بغیر کور ٹرالیوں اور ڈمپرز کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق بڑھتی سموگ کے پیش نظرشہرمیں بغیرکورٹرالیوں اور ڈمپرزکے داخلے پر پابندی اوردفعہ ایک سوچوالیس کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
کمشنرلاہورمحمد علی رندھاوا کے مطابق بغیر کور ٹرالیز، ڈمپرزاورشہر میں ڈمپنگ کرنے پرپابندی عائد کرنے کیلئے دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کی جائیگی۔کوئی بھی سرکاری و نجی ٹرالی یا ڈمپر بغیر کور کے شہر سے نہیں گزرے گا۔
کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس،ضلعی انتظامیہ،ایم سی ایل بغیر کور ٹرالیز کے خلاف ایکشن لے گامال روڈ کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔