حکومت تاجر دوست اسکیم کے ایس آراو میں ترمیم کیلئے تیار ہے، ایس آراو میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔
تاجر دوست اسکیم اور بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کیخلاف تاجروں کی ہڑتال کی کال کے بعد ذرائع ایف بی آر نے بتایا ہے کہ حکومت تاجر دوست اسکیم میں ترمیم کیلئے تیار ہے، ایس آر او میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔
ملک کی دونوں بڑی تاجرتنظیموں نے ایف بی آر سے مذاکرات سے انکار کردیا ہے، مرکزی انجمن تاجران اور تنظیم تاجران پاکستان نے کل شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے کا فارم سادہ اور آسان اردو زبان میں جاری کیا جائےگا، 10 کروڑ روپے سالانہ ٹرن اوور پر سیلز ٹیکس کا اطلاق نہ کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تاجروں کیلئے انکم ٹیکس ٹیبل میں ترمیم کا امکان ہے۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی ترمیم مسودے میں شامل ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کیلئے انکم ٹیکس ٹیبل میں ترمیم کا بھی امکان ہے۔ انکم ٹیکس گوشوارے کا فارم سادہ اور آسان اردو زبان میں جاری کیا جائے گا۔