ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1521 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے ریٹیل قیمت 1487 روپے کے مقابلہ میں 2.29 فیصد زیادہ ہے۔
اسی طرح ملک کے جنو بی شہروں میں 22 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1385 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.27 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1381 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1552 ، راولپنڈی 1533، گوجرانوالہ 1540، سیالکوٹ1540، لاہور1500، فیصل آباد 1510، سرگودھا 1500، ملتان 1457، بہاولپور 1550، پشاور 1530 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1520 روپے ریکارڈکی گئی۔
اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1338، حیدرآباد1332 ، سکھر 1450، لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1430 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1360 روپے ریکارڈکی گئی۔