پاکستان آرمی کی جانب سے مالولا مکھن، تالکہ ٹنڈو آدم ڈسٹرکٹ سانگھڑ میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔
میڈیکل کیمپ میں پاک آرمی کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹرز سانگھڑ کےڈاکٹرز نے مریضوں کاعلاج کیا، مختلف شعبہ امراض کے ماہر ڈاکٹروں میں گائنی،چائلڈ اسپیشلسٹ، میڈیکل اور پیتھالوجسٹ شامل تھے۔
میڈیکل کیمپ میں لیبارٹری ٹیسٹ بشمول ڈینگی،ملیریا،ہیپاٹائٹس بی اور سی، آنتوں کا بخار،حمل کے ٹیسٹ، یورن RE، بلڈ شوگراورالٹرا ساؤنڈ کی سہولت میسر تھی۔
مریضوں کومفت ادویات اورسپلیمنٹس اورطبی ھدایات مہیاکی گئیں،متعدد مریضوں کی ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ حفظان صحت و ابتدائی طبی امدادی کٹس بھی فراہم کی گئیں۔
مریضوں میں 195 مرد، 328 خواتین اور 426 بچوں سمیت کل 949 سےزائد مریضوں کا علاج کیاگیا،مختلف امراض میں انیمیا، URTI، ملیریا،ڈینگی بخار گیسٹرو اینٹرائٹس،غذائیت،ذیابیطس، UTI ہائی بلڈ پریشر،قبل از پیدائش کی دیکھ بھال وغیرہ سےمتعلق علاج معالجہ اورطبی ھدایات دی گئیں۔
علاقہ مکینوں نےپاک فوج کےفری میڈیکل کیمپ کا خیرمقدم کیا اور مفت علاج و ٹیسٹس کی سہولیات مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔