عالمی منڈی میں خام مال کی قیمت اور تعمیراتی شعبہ میں طلب میں کمی کے باعث اسٹیل مصنوعات کی فی ٹن کی قیمت کم ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام مال کی قیمت اور مقامی سطح پر طلب کی کمی کے باعث اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
پاکستان میں اسٹیل مصنوعات کی قیمت میں فی ٹن 45 ہزار روپے کمی ہوگئی ہے جس ایک بڑی وجہ عالمی منڈی میں خام مال کی قیمت میں کمی ہے۔
مزید پڑھیں
ملک بھر میں تعمیراتی سریے کی نئی قیمتیں سامنے آگئی
اپنا گھر اپنی چھت اسکیم کیلئے اپلائی کیسے کیا جائے؟
کولڈ رولڈ کوئل (سی آرسی) کی نئی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 500 روپے فی ٹن جبکہ ہاٹ ڈپڈ گیلو انائزڈ کوائل (ایچ ڈی جی سی) کی نئی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 800 روپے فی ٹن ہوگئی ہے۔ پاکستان میں موسم گرما کے اختتامی مہینوں کے دوران مزید کٹوتیوں کی توقع ہے۔