بلوچستان کے شہر قلات میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کی جانب سے مختلف مقامات پر بیک وقت حملے کیے گئے ہیں جن میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ، لیویز اور پولیس تھانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
قلات میں دہشت گردوں نے قبائلی شخصیت کے گھر پر حملہ کیا ہے، دہشت گردوں نے ٹول پلازہ ہوٹل اور اسپتال پر بھی دھاوا بول دیا، فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 لیویز ایک پولیس اہلکارسمیت 5 شہری شہید ہوگئے۔
ایس ایس پی کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، دہشت گردوں کی تلاش کے لئے علاقے میں شرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں دہشت گردوں نے قومی شاہراہ پرگاڑیوں کو روک کرمسافروں کواتارا اور فائرنگ کرکے 23 افراد کو قتل کردیا گیا۔ ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگاکر مسافروں کو بسوں سے اتارا۔ تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔