اڈیالہ جیل راولپنڈی کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سمیت 3 افسران کے تبادلے کے بعد اڈیالہ جیل مین تعینات وارڈرز کے بھی تبادلے کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل میں تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سمیت 3 افسران کے تبادلے کے بعد اڈیالہ جیل مین تعینات وارڈرز کے بھی تبادلے کردیئے گئے۔
لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے اردلی محمد ظہیر اور محمد جمیل کو تبدیل کردیا گیا، محمد ظہیر کو چوہدری پرویزالہی، محمد جمیل شاہ محمود قریشی کے ساتھ ڈیوٹی پر معمور تھے۔ وارڈر جمیل کو چکوال، ظہیرکو ڈسٹرکٹ جیل گجرات بھجوادیا گیا
وارڈر یاسر ریاض اور سجاد صدیق کو بھی تبدیل کردیاگیا، وارڈرزابرارقیصر،محمد مدثرمحبوب،محمد اصف،محمد شاہد اکبر،محمد شکیل اور تصورعباس کا بھی تبادلہ کردیا گیا۔ ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن نےوارڈرزکےتبادلوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اس سے قبل اڈیالہ جیل راولپنڈی کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سمیت مزید 3 افسران کو بھی عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں تبدیل کر دیا گیا۔