پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد کے بعد لاہور میں27 شیڈول 27 اگست کا جلسہ بھی ملتوی کردیا۔
سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف پنجاب شوکت بسرا نے کہا کہ اس وقت تمام تر توجہ اسلام آباد جلسے پر ہے۔ لاہور جلسے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
شوکت بسرا نے کہا کہ تحریک انصاف اپنی تمام تر توجہ اسلام آباد جلسے پر رکھے گی، 8 ستمبر کو اسلام آباد کے بعد لاہور جلسے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 22 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر اسلام آباد میں جلسہ 8 ستمبر کو ہوگا۔ تحریک انصاف نے اسلام آباد انتظامیہ کی ہدایت پر جلسہ ملتوی کیا، اسلام آباد انتطامیہ نے تحریک انصاف کو8 ستمبر کو جلسے کی تجویز دیدی جبکہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو نیا این او سی بھی جاری کردیا ہے۔