ملک بھر میں معیشت کی بحالی کیلئے انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 70 ہزار سے زائد بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اب تک 108 بلین روپے وصول کرلیے گئے۔ اپریل کے مہینے میں متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد سے بجلی چوروں سے 0.13 بلین وصول کیے۔ پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ سے 413 کروڑ وصول ہوئے۔
پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ علاقوں سے 686 کروڑ سے زائد وصول ہوئے، ملک بھر سے اپریل کے مہینے میں درجنوں بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں آئی۔ متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔





















