پاکستان کے دفاع کے لیے بلوچستان کے سپوتوں کی عظیم قربانیاں، پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔
پاک فوج کی ملک کے لئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ فوجی جوان ہر دم ملک کی حفاظت اور بقاء کےلئے اپنی جان قربان کرنے کو تیار رہتے ہیں۔ مادر وطن کے دفاع کی خاطر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جوان اپنے خون کی قربانی دیتے چلے آرہے ہیں۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شہداء کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے افسران اور جوانوں نے شہداء کے ورثاء کے ہمراہ شہداء کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،شہداء میں سپاہی جاوید اقبال شہید،سپاہی عبدالباسط شہید،سپاہی شاہ نواز شہید اور لانس نائیک فخر الدین شہید شامل ہیں ۔