پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مغوی کانسٹیبل احمد کو نواز بحفاظت بازیاب کرلیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کی جانب سے کچہ میں کامیاب کارروائی کے نتیجے میں مغوی کانسٹیبل احمد نواز بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے جو دو روز قبل ماچھکہ سے ڈاکو ساتھ لے گئے تھے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل احمد نواز کی بحفاظت بازیابی اولین ترجیح تھی، کچہ کریمنلز کی سرکوبی مشن ہے،کچہ کو ڈاکوؤں سے پاک کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔
ڈی پی او رحیم یارخان نے کہا کہ پولیس کچہ کے علاقے میں پوری قوت کے ساتھ موجود ہے، مورال بلند ہے، پولیس فورس کا اپنے ٹارگٹ پر فوکس ہے، کانسٹیبل احمد نواز کی بحفاظت بازیابی پولیس کی اہم کامیابی ہے۔