بنگلہ دیش میں قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد کھلاڑی شکیب الحسن کے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کو وطن واپس بلانے پر غور شروع کر دیا ہے ، جس کے باعث کھلاڑی کے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ، پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان دوسراٹیسٹ30اگست سے شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن پر ڈھاکا میں گارمنٹ فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام عائدکیا گیا ہے، مقتول کے والد نے ڈھاکا کے تھانے میں شکیب الحسن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ کرکٹر شکیب الحسن کو سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے ساتھ مقدمہ قتل میں نامزد کیا گیا ہے۔