پاکستان کی سائبر سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ہدایت پر ٹیلی کام آپریٹرز کا آڈٹ شروع کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سائبر سیکیورٹی فریم ورک کے تحت یہ جائزہ بھی لیا جائے گا کہ فائروال لگی ہے یا نہیں، عالمی معیار کی کمپنیوں سے کرائے گئے آڈٹ کا حتمی جائزہ پی ٹی اے لے گا۔
ٹیلی کام آپریٹرز کی سائبرسیکیورٹی کا تمام تکنیکی پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا، ٹیلی کام کمپنیوں کی سائبر سیکیورٹی فریم ورک پر عملدرآمد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا، ٹیلی کام آپریٹرز کے سٹاف کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی دیکھی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز سے صارفین کا ڈیٹا لیک نہ ہونے کا بھی جائزہ لیا جائے گا ، سائبرسیکیورٹی آڈٹ مکمل ہونے کے بعد پی ٹی اے اس پر اپنی سفارشات دے گا۔