عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی ہو ئی ہے جبکہ پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔
جیم اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 62 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے ۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 24 ہزار 623 روپے پر آ گئی ہے ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا12 ڈالرزسستا ہوکر 2492 ڈالرزپرآگیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت2950روپے پر برقرار ہے ۔