میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بارشیں ختم ہونےکےبعدسڑکوں کی مرمت شروع کی جائےگی، 110ارب کراچی کے لیے رکھے گئے ہیں،دشمن لوگ راشن تقسیم کرکےخوش ہوجاتےہیں۔
کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماء و میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جوپارکس بند تھے وہ آج کھولے جاچکے ہیں،الہ دین پارک سے میری بچپن کی یادیں جڑی ہیں،اگر کوئی بے قاعدگی تھی تو اسے درست کرلیا جاتا ہے، الہ دین کی جگہ پرسٹی کونسل کی بلڈنگ بنائی جارہی ہے۔
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ الہ دین پارک کی جگہ پرپارک بھی بنایا جارہا ہے،اس سال کےآخرتک گلشن اقبال میں کام شروع کردیاجائےگا،ڈیفنس میں ریٹ ڈھائی ہزارہےیہاں پر ریٹ ساڑھے سات سو ہے،سفاری پارک کےساتھ واٹرپارک بھی بنانےکامشن ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے ترقیاتی کاموں کے متعلق اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ جمبوجمپ آج سفاری پارک میں شامل ہوچکاہے،سب سے بڑا جمبو سفاری یہاں لگایا گیا ہے،سفاری پارک میں سب کراچی والے آئیں گے،منفی پروپگینڈے کا کراچی سے کوئی تعلق نہیں،سفاری پارک میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولت شروع کی گئی ہیں۔
میئرکراچی نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سفاری پارک میں مارکیٹ سےکم ریٹ پرسہولت ملیں گی،پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ سے چیزوں کو بہتر بنایا جاسکتاہے،حکومت کے کے پاس وسائل کم ہیں،سفاری پارک میں کےایم سی کی جانب سےجمبوجمپ کاآغاز کیا گیا ہے، مئیر کراچی مرتضی وہاب نے افتتاح کردیا ۔
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ جو وعدہ کراچی والوں سے کیا تھا،کلفٹن ڈیفنس میں نہیں اب پورےشہرمیں تبدیلی آرہی ہے،سفاری پارک میں بہت جگہ دستیاب تھی،قانون کے مطابق اس جگہ کو بہتر کیا،سفاری پارک کی سہولیات میں اضافہ ہوا ہے، سفاری پارک میں اب بہت ساری ایڈوینچر موجود ہیں۔ا