برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کا برطانیہ کیلیے سفر آسان بنانے کیلئے کام کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ ای ویزہ تک رسائی کیلیے یو کے وی آئی این آن لائن اکاونٹ بنانے کی ضرورت ہوگی، برطانیہ نے نئے بائیومیٹرک صارفین تک ای ویزہ کی توسیع کردی ہے ۔
اعلامیہ کے مطابق یوکے امیگیریشن سسٹم ڈجیٹل ہورہا ہے، دستاویزات کو آن لائن امیگیریشن اسٹیٹس سے بدل دیا جائے گا، بطور سیاح یوکے وی آئی اکاونٹ بنانے کی ضرورت نہیں ہے ۔