بانی پی ٹی آئی عمران خان نےکہا ہےکہ 8 ستمبرکو اگر کسی نے روکا تو اب کوئی نہیں رکے گا، پارٹی 8 ستمبر کو کسی قسم کی رکاوٹ کی پرواہ نہ کرے۔
بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کل کا جلسہ ہونا چاہئیے تھا لیکن اس لیےملتوی کیا کہ نیا 9 مئی گلے نہ پڑ جائے،میں ملک کی سب سےبڑی سیاسی جماعت کا سربراہ ہوں،اس لئےفیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کرتا ہوں۔
مزیدکہاجب بھی ن لیگ میں کھلبلی دیکھیں توسمجھ جائیں انھیں ہماری اسٹیبلشمنٹ سے بات کا خدشہ ہے،نوازشریف کا بیگ پیک لندن کےلیےتیار ہے،صرف ضروری سامان اٹھانا ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ رات کے پچھلے پہر کس کےذریعے اعظم سواتی کو ملاقات کا پیغام بجھوایا ؟ جس کےجواب میں بانی پی ٹی آئی نےکہا بس اس کا جواب رہنے دیں۔