اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے تازہ اعداد و شمار جاری کردئیے گئے ۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 9 ارب 29 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 30 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 37 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی اضافہ 2 کروڑ 22 لاکھ ڈالر ہوا۔
اعدادو شمار کے مطابق ملک کے مجموعی ڈالر ذخائر 14 ارب 66 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں ۔