گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں لڑکے اورلڑکیوں کے جینزپہننے پرپابندی عائد کرتے ہوئے نیا ڈریس کوڈ نافذ کر دیا ۔
جی سی یو کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ لڑکےاورلڑکیاں ٹی شرٹ، جیبزنہیں پہن سکتے،طالبعلم ڈریس شرٹ اورپینٹ پہنیں گے، طالبات باحیا کپڑے پہنیں گی دوپٹا لینا بھی لازمی ہوگا، ڈریس کوڈ پرعمل نہ کرنے والے طلبا کیخلاف ایکشن ہوگا،جامعات میں ڈسپلن قائم ہونا چاہیے۔
وائس چانسلر ڈاکٹرشازیہ بشیر نے کہا کہ طالبات کا یونیورسٹی میں ٹی شرٹ ٹائٹس پہننا نامناسب ہے، لڑکوں کو بھی اچھے کپڑے پہننے چاہئیں ۔