پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ مزید 800 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 61 ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 686 روپے اضافے سے 2 لاکھ 54 ہزار 451 روپے ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
جیولرز ایسوسی ایشن نے عالمی سطح پر سونے کی قیمتیں 2 ہزار 512 ڈالر فی اونس پر برقرار رہنے کے باوجود مقامی سطح پر زیادہ نرخ جاری کیے جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔