تبادلہ مارکیٹ میں مسلسل دوسرے پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر بھی قدر میں 8 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کا اضافہ ہوا تھا، جس سے انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 45 پیسے کا ہوگیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان ایکس چینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، 100 انڈیکس 616 پوائنٹس بڑھ کر 78878 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔