وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’اپنا گھر اپنی چھت‘ پروگرام کا افتتاح کر دیا۔
لاہور آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں ’اپنا گھر اپنی چھت‘ پروگرام کے لیے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ آج وہ اسکیم لانچ کرنے جا رہی ہوں جس کا مجھے انتظار تھا، پوچھا جا رہا تھا کہ کب اسکیم آ رہی ہے؟ لوگ انتظار میں ہیں، اس اسکیم کا سب سے زیادہ انتظار نوازشریف کو تھا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس کے پاس اپنی چھت ہوتی ہے انہیں شاید اس کی قدر کم ہو، چھت کی خواہش کی شدت ان سے پوچھیں جن کے پاس گھر نہیں، گھر کی کمی کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔
مزید پڑھیں
اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تین ماڈلز کی منظوری دیدی گئی
پنجاب کابینہ نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی منظوری دے دی
انہوں مزید کہا کہ شہری علاقوں میں 1 سے 5 مرلہ زمین پر 15 لاکھ روپے قرض ملے گا، دیہی علاقے میں 1 سے 10 مرلہ تک زمین پر 15 لاکھ قرض ملے گا، قرض کی اقساط 7 سال میں ادا کرنا ہوں گی، پہلے 3 ماہ قسط ادا نہیں کرنی۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ قسط 14 ہزار روپے ہو گی، حکومتِ پنجاب بلا سود قرض دے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس کے لئےایک نمبر دیا گیا ہے، پی آئی ٹی بی کے پورٹل پر بھی اپلائی کرسکتے ہیں، آپ کے پاس زمین کا ٹکرا ہے تو اپنے علاقے کے ڈی سی اور کمشنر آفس سے بھی معلومات لے سکتے ہیں، ہم نے کوشش کی ہے کہ اس کی قسط کرائے سے کم رکھیں، ہم گھر بھی بنانے جارہے ہیں، بہت جلد یہ گھر بنانے شروع کردیے جائیں گے
انہوں نے زور دیا کہ یہ اسکیمز عوام کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے، ابھی یہ اسکیم کچھ اضلاع میں ہے، تاہم میرا ارادہ ہے کہ اگلے 5 سال تک پورے پنجاب میں اس کو پھیلائیں گے، تمام ڈی سیز کو بھی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔