رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں آئی ٹی برآمدات کی ترسیلات میں 24 فیصد اضافہ ہوگیا۔
جولائی میں آئی ٹی کی برآمدات 28 کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں، جو گذشتہ 12 ماہ کی اوسط دو سو انہتر ملین ڈالرز ایکسپورٹس سے زیادہ ہیں۔ مالی سال کے پہلے ماہ کی مجموعی برآمدات میں آئی ٹی کا حصہ 46 فیصد ہے ۔
آئی ٹی برآمدات میں اضافےکی وجہ برآمدکنندگان کےخصوصی غیرملکی کرنسی اکاؤنٹس کی حد کو 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنا اور پاکستانی روپے کا استحکام ہے۔
ممکنہ طور پر مجودہ مالی سال میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات ساڑھے تین ارب ڈالر سے زیادہ ہونےکا امکان ہے۔ موجودہ حکومت کی ہدایت اور ایس آئی ایف سی کی معاونت سے وزارت آئی ٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ۔