بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان ڈائریکٹرز کے ہنگامی اجلاس کے بعد کیا۔ نظم الحسن کو آج کے اجلاس میں عملی طور پر وزارت یوتھ اینڈ اسپورٹس میں شامل ہونا تھا، جہاں انہوں نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔
سابق صدر نظم الحسن نے پہلی بار سال 2012 میں پہلی دفعہ شیخ حسینہ واجد کے دور میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی ذمہ داریوں کا چارچ سنبھالا تھا۔ نظم الحسن کا بالآخر 13 سالہ طویل ترین دور اختتام پذیر ہوا۔
نجمل حسن پاپون بی سی بی کے صدر کی ذمہ داریاں نبھانے کے علاوہ ایک منتخب رکن پارلیمنٹ بھی تھے، وہ 2009 سے کشور گنج-6 حلقے کے ایم پی منتخب ہوئے۔
قبل ازیں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے آپریشنز کرکٹ چیئرمین جلال یونس نے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جلال ان دو ڈائریکٹرز میں سے ایک تھے جنھیں نیشنل اسپورٹس کونسل نے نامزدکیا تھا۔