گورنر سندھ و ایم کیو ایم رہنماء کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کارانڈسٹری ہماری اقتصادی ترقی کاایک بڑا حصہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کومستحکم کرنے کےلئےنئےآئیڈیاز اورٹیکنالوجیز کاخیرمقدم کرنا ضروری ہےکاروباری برادری کی جانب سےاس طرح کےاقدامات سےمعیشت بہتر ہوتی ہےاس عمل سےملازمتوں کےمواقعوں کےساتھ ساتھ نئی ٹیکنالوجی بھی متعارف ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لگتا ہے یہ گاڑی کراچی خصوصاً کراچی کے لیے بنائی گئی ہے۔ہمارا سامنا ان لوگوں سے ہےجوٹیکس نہیں دیتےانڈسٹری کودرپیش مسائل کےحوالےسےوفاق سے بات کروں گاجس سے ملک کی دیگر صنعتوں میں مسابقتی جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال ہم سب کی توجہ کی متقاضی ہےسمندرپارپاکستانی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں توہم آئی ایم ایف سےچھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیںملک سے بہت کچھ حاصل کر لیا اب اس کودینے کی باری ہےکیونکہ یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں اس ملک کی ترقی ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔