ہری پور کے علاقے چھہر شریف میں ایڈیشنل سیشن جج پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ جج محمد فرید کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ہری پور پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں شروع کردیں۔ ڈی پی او ہری پور کے مطابق پولیس نے مقدمے میں نامزد چار ملزمان میں سے تین کو گرفتار کرلیا۔ ایک ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں غیور، جہانگیر اور شہباز شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا کے شہر ہری پور میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے اپر و لوئر کوہستان کے ایڈیشنل سیشن جج محمد فرید ٹراما سینٹر ہری پور سے ایبٹ آباد ریفر کردیا گیا ہے۔