انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ بنگلادیش سے متحدہ عرب امارات ( یواے ای ) منتقل کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے منگل کو ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ بنگلادیش سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم، ایونٹ کا میزبان بنگلادیش ہی رہے گا ۔
آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے لیکن میزبانی بنگلہ دیش کے پاس ہی رہے گی۔
یاد رہے کہ ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ 3 سے 20 اکتوبرتک کھیلا جائے گا ۔
آئی سی سی کا کہنا تھا کہ چند ممالک کی ٹریول ایڈوائزری کی وجہ سے بنگلا دیش میں ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں تھا، منتقلی کے فیصلے پر افسوس ہے ۔