امیر جماعت اسلامی حافط نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 28 اگست سے پورے ملک میں ہڑتال کریں گے جبکہ تاجروں نے بھی ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے، جمہوری جماعتوں کا رویہ آمرانہ ہے اور بڑی سیاسی جماعتوں میں اب بھی موروثیت موجود ہے ۔
کوئٹہ پریس کلب میں پروگرام احوال میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافط نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 28 تاریخ سے پورے پاکستان میں ہڑتال کی کال دے دی ہے اور ہڑتال میں تاجر برادری نے نے بھی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کا فقدان ہے ، بڑی سیاسی جماعتوں میں تاحال موروثی سیاست موجود ہے، جمہوریت کو اگر فروغ دینا ہے تو پہلے سیاسی جماعتیں اپنے سے شروع کریں ۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس وقت ملک بحرانوں سے دوچار ہے ، بلوچستان کے لوگ اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر ہیں، کچے کے ڈاکوں مضبوط ہورہے ہیں اب بلوچستان میں میں بھی زمینوں پر قبضہ ہورہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ بھاری بھر کم بل ظلم ہے، اب پورے پاکستان میں بجلی بل ادا کرنے شہریوں کی بس کی بات نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف خود کہتے ہیں یہ بل تاجروں اور شہریوں کیلئے ا دا کرنا ممکن نہیں، آئی پی پیز کیلئے جدوجہد جاری ہے، پورے ملک سے جماعت اسلامی نے نمائندگی کی ہے مگر کبھی کرپشن کا الزام نہیں لگا۔