پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مزید گر گئی۔
مرکزی بینک کے مطابق منگل کو انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوا۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 34 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ پیر کو بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت 10 پیسے کم ہو کر 280 روپے 20 پیسے رہی۔