آڈٹ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ریلویز پولیس کے کسی بھی ڈویژن میں بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار پورے نہیں،ملک بھر میں 24 بم ڈسپوزل اہلکاروں کی جگہ اور تعینات صرف 8 ہیں، تعداد پوری کرنے کیلئے 17 پولیس کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز کو تعینات کیا گیا۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کیلئےمختلف اداروں سے رضاکارانہ طور پر 32 اہلکار بھی لیےگئے، رضاکارانہ طور پر لیےگئے اہلکاروں کے پاس بم ناکارہ بنانےکی کوئی تربیت بھی نہیں، کسی دوسرے ادارے سے اہلکار لینے کی ریلوے قوانین اجازت ہی نہیں دیتے۔
ترجمان ریلوے پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کی کمی پر آئی جی ریلوے نے جواب جمع کرا دیا ہے، دیگر محکموں سے آئے افراد کو واپس بھیج دیا گیا ہے، بھرتیوں پر پابندی کی وجہ سے اہلکاروں کی تعداد پوری نہیں کرسکتے،بھرتیاں نہ ہونے پر لوگوں سے ڈبل شفٹ میں کام کرانے پر مجبور ہیں،۔