پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فاسٹ بولنگ بہت مضبوط ہے، کوشش کریں گے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کریں۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران شان مسعود نے کہا کہ اسپیشلسٹ اسپنرز نہ کھلانے کہ وجہ پنڈی کی پچ ہے یہاں کی پچ پر اسپنرز کو زیادہ سپورٹ نہیں ملتی۔
شان مسعود نے کہا کہ امام الحق کو ڈروپ نہیں کیا گیا بلکہ آرام دیا گیا ہے، آل راونڈر عامر جمال کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ یہاں ایک اہم فرق لا سکتے تھے اور ہم نے دیکھا کہ اس اسکواڈ میں ان کی جگہ کون لے سکتا ہے۔ اس لیے ہم نے محمد علی کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا۔
شان مسعود نے اوپننگ بلے باز صائم ایوب کہ موجودہ فارم کو اچھا قرار دیتے ہوئے کہا کہ صائم کو ایک ٹیسٹ میچ کے بعد ڈراپ کرنے کی بجائے اسے اچھی کارکردگی دینے کے لیے پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
کپتان شان مسعود نے ٹیم کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا اور اور بنگلہ دیش کے خلاف مضبوط نتائج دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔