بلوچستان میں شہید عرفان خان کاسی فٹبال اسٹیڈیم ژوب اور ڈگری کالج لورالائی میں شاندار فائنل میچوں کا انعقاد کیا گیا۔
شہید عرفان خان کاسی اسٹیڈیم میں فائنل میچ خیبر افغان کلب ژوب اور افغان کلب ژوب کے درمیان کھیلا گیا جبکہ لورالائی میں پرنس فٹبال کلب لورالائی اور مسلم کلب چمن کے ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا۔
مجموعی طور پر دونوں اضلاع میں کھیلے جانے والے فائنل میچز میں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
شہید عرفان خان کاسی اسٹیڈیم فائنل میچ کے مہمان خاص سابق صوبائی وزیر حاجی مٹھا خان کاکڑ جبکہ لورالائی میں کھیلے جانے والے میچ کے مہمان خاص محمد افضل خان تھے۔
شہیدعرفان خان کاسی اسٹیڈیم اور ڈگری کالج لورالائی میں تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، دونوں فائنل میچز میں مہمان خصوصی نے شاندار کھیل پیش کرنے پر ٹیموں کی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ژوب اور لورلائی کے عوام نے فائنل میچز کے ذریعے اپنے حب الوطنی اور سپورٹس دوستی کا ثبوت دیا۔