لاہور میں لڑکی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ پولیس نے باپ اور کزن کو گرفتار کرلیا۔
کٹار بند روڈ پر ثانیہ نامی لڑکی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش کی جارہی تھی کہ مقامی سیکیورٹی گارڈ نے ون فائیو پر اطلاع دی۔ پیٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم فوری پہنچ گئی اور لڑکی کو بچالیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق لڑکی کے والد برکت علی اور کزن محمد امین کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ لڑکی اور ملزمان کو تھانہ چوہنگ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس وقوعہ کے حوالہ سے تفتیش کررہی ہے،مزید حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔