ڈیرہ اسماعیل خان کےتھانہ درابن کی حدود میں پولیس اورسی ٹی ڈی نےمشترکہ کارروائی کی، کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ترجمان خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ درابن کی حدود میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
دہشت گردوں نے سگو پل پر چیک پوسٹ قائم کررکھی تھی، اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچے اور ان کے خلاف آپریشن کیا۔
ترجمان خیبر پختونخوا پولیس کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ناکہ لگا کر لوٹ مار کرنے میں ملوث تھے۔
دوسری جانب ڈیرہ غازی خان کے تھانہ بی ڈویژن اور تھانہ شاہ صدر دین کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے شروع ہو گئےمقابلوں کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے ہیں، پولیس پر فائرنگ کرنے والے دیگر ملزمان گرفتار کرنے کی تلاش جاری ہے۔