وزیربلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 2ماہ کا ریلیف سیاسی دکھاوا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی نے کہا کہ دوماہ کیلئے بجلی سستی کرنا سیاسی دکھاوا ہے۔ یہ کوئی طویل مدتی ریلیف نہیں۔ سوال یہ ہے دو مہینے کے بعد کیا ہوگا؟ دو مہینے بعد شہریوں کو مہنگی بجلی خریدنا پڑے گی۔
وزیربلدیات سندھ نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف مستقل ہونا چاہیے۔ یہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ صرف دو ماہ کےلیے 45 ارب روپے خرچ کردیےگئے۔ یہ رقم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوسکتی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے پاس سستی بجلی پیدا کرنے کے منصوبے موجود ہیں۔ ہمیں سستی بجلی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔