گھوٹکی میں سکھر ملتان موٹروے ایم فائیو پر کوچ اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 مسافر جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گھوٹکی میں سکھر ملتان موٹروے ایم فائیو پر ڈرنگ ملوک والی کے مقام پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 8 مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 7 مسافر زخمی ہوئے ہیں پولیس کے مطابق حادثہ کا شکار مسافر کوچ مانسہرہ سے کراچی جا رہی تھی۔
لاشوں اور زخمیوں کو گھوٹکی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےگھوٹکی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔