پاکستان میں گزشتہ 10 سال میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافے کے بجائے بڑی کمی ہوگئی۔ سیاسی و سیکیورٹی ایشوز اور فنڈز کی کمی کے باعث زیرجائزہ عرصے کے دوران بڑے ذخائر دریافت نہیں ہوئے۔
پاکستان پیٹرولیم انفارمیشن سروس کے مطابق سال 2015 میں خام تیل کی یومیہ پیداوار 94 ہزار 500بیرل تھی جو سال 2024 میں گرکر 70 ہزار 500 بیرل پرآگئی۔
رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی پیداوار 10 سالوں میں 24 ہزار بیرل یومیہ گرگئی جبکہ گیس کی پیداوار 10 سالوں میں 900 ایم ایم ایس سی ایف ڈی کم ہوگئی۔
مالی سال 2024 میں گیس کی پیداوارچار عشاریہ چار فیصد سالانہ کمی سے تین ہزار 116 ملین مکعب فٹ رہی جبکہ مالی سال 2024 میں تیل کی پیداوارسالانہ ایک عشاریہ پانچ فیصد معمولی اضافے سے 70 ہزار 536 بیرل یومیہ ہوگئی۔