ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.16فیصد کی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 16.86فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان بیور و برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے جاری ہفتہ وار رپورٹ کےمطابق 15 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کے لئے قیمتوں حساس اشاریہ 322.03 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے میں 322.54 پوائنٹس تھا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں روزمرہ استعمال کی 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ 19 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔
زیرجائزہ عرصے کے دوران پیاز کی قیمتوں میں 4.91فیصد، پٹرول 3.15، ڈیزل 2.44، آٹا 1.83، دال مونگ 1.81، چکن 1357، کیلا 1.36، ایل پی جی 0.90، چینی 0.59، آلو 0.58، دال مسور کی قیمت میں 0.56 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔
ٹماٹر کی قیمت میں 34.77 فیصد، انڈے 4.78، لہسن 1.99، بیف 0.88، جارجٹ 0.40، گڑ 0.39، دہی 0.32 اور سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.28 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوار آمدنی والے گروپ کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.07 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔