بھارتی شہرکولکتہ کے اسپتال میں خاتون ڈاکٹر کے قتل اور ریپ کیس میں بڑا انکشاف سامنے آیا ہے،خاتون ڈاکٹر کا قتل کے بعد ریپ کیا گیا۔
تفتیشی حکام نے نئے شواہد ملنےکا دعویٰ کیا ہے،ملزم سنجے رائے کو ٹوٹے ہوئے بلیوٹوتھ ایئر فون کے ذریعے پکڑا گیا، پولیس نےمیڈیکل کالج کے چار ڈاکٹر اور سابق پرنسپل کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔
واقعہ 8 اور9 اگست کی رات کو پیش آیا، جب خاتون ڈاکٹر 36 گھنٹے ڈیوٹی کے بعد اسپتال کے سیمینار ہال میں ہی سو گئی تھی۔
واقعے کے خلاف بھارت بھرمیں مظاہرے اب بھی جاری ہیں،ہنگامہ آرائی کرنے والے پندرہ سو سے زائد مظاہرین گرفتارہوچکی ہیں۔آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشن نےصحت کی خدمات 24 گھنٹے کیلئے معطل کردیں۔