روس کے ساحلی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے ساحلی علاقے کمچاٹکا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مشرق کا ساحلی علاقہ تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 29 کلومیٹر تھی۔
مقامی میڈیا کے مطابق شدید زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔