پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ یکدم 2 ہزار 500 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 60 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 2 ہزار 144 روپے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 80 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں دن کے دوران 46 ڈالر بڑھ کر سونے کا بھاؤ 2507 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔