پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈ پر جاری سمز بلاک کرنے کی تصدیق کر دی۔
ترجمان کے مطابق 16 اگست کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈ پر جاری سمز بلاک کی ہیں۔ صارفین نادرا سے نیا شناختی کارڈ لے کر سمز بحال کرا سکتے ہیں۔ بلاک کی گئی سمز اصل شناختی کارڈ پر بائیو میٹرک کراکے بحال کرائی جا سکتی ہیں۔
ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے بیان کے مطابق بلاک کی گئی سمز کے حوالے سے اعدادوشمار چند روز میں جاری کردیئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے منسوخ شدہ اورجعلی شناختی کارڈز کا ڈیٹا نادرا سے حاصل کیا، ڈیٹا ملنے پر موبائل فون آپریٹرز کو سمز بلاک کرنے کے احکامات دیئے گئے۔