سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے عوام کو غیر قانونی سرمایہ کاری اسکیم کے خلاف خبردار کیا ہے۔
ایس ای سی پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے ایک انتباہ جاری کیا ہے جس میں عام لوگوں کو دھوکہ دہی پر مبنی اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق آن لائن منافع کی غیرقانونی اسکیموں میں سرمایہ کاری سے اجتناب کیا جائے، عوام زیادہ اورغیرحقیقی منافع کے لالچ میں جمع پونچی کھوسکتے ہیں۔ ایس ای سی پی نے ایک اور جعل ساز کمپنی کی نشاندہی کر دی، یہ کمپنی عوام کو آن لائن اشتہارات دیکھنے کے نام پر لوٹ رہی ہے۔