اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرنے سے انکار کردیا۔
سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بشریٰ بی بی کی طلبی اور جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ نے انسداد دہشتگردی میں جواب جمع کرا دیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت مقرر ہے۔ ریفرنس کی سماعت کے باعث ملزمہ کو انسداد دہشتگردی عدالت پیش کرنا ممکن نہیں۔ استدعا ہے کہ ملزمہ کی طلبی کے لیے نئی تاریخ مقرر کی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 9 مئی مقدمات کے 12 تفتیشی افسران نے ملزمہ کی طلبی کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے درخواستوں پر آج ملزمہ کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔