عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 700 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے ۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 256 روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 936 روپے پر آ گئی ہے جبکہ عالمی منڈی میں 7 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2461 ڈالر پر پہنچ گئی ہے ۔